QR codeQR code

بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے پر زور،

4 Dec 2020 گھنٹہ 18:44

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ڈھاکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے ملاقات کی۔


پاکستان کے نجی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے بعد سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی جانب سے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی میکانزم کو بحال کرنے کا امکان ہے۔

یہ پاکستان کے مندوب اور بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے درمیان ایک غیر معمولی ملاقات تھی کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعد رواں سال اس میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

ہائی کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ 'دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا'۔ پاکستان اور بنگلہ دیش میں متعدد باہمی میکانزم موجود ہیں تاہم بیشتر برسوں سے معطل ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ ان ممالک کے سیکریٹری خارجہ کے درمیان ایک ڈائیلاگ، جو قریب 12 سال سے نہیں ہوا، مستقبل قریب میں دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔

ذرائع، جسے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی، نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنے سرکاری فرائض ادا کرنے میں ہائی کمشنر کو ان کے 'مکمل تعاون' کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے جولائی میں اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب سے فون پر بات کی تھی اور 'باہمی اعتماد، باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر برادرانہ تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے اپنی حکومت کی خواہش کا اظہار کیا'۔


خبر کا کوڈ: 484530

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/484530/بنگلہ-دیش-کا-پاکستان-کے-ساتھ-تعلقات-کو-مستحکم-کرنے-پر-زور

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com