تاریخ شائع کریں2020 4 December گھنٹہ 18:24
خبر کا کوڈ : 484527

شنگھائی تعاون تنظیم کی ایران کے جوہری سائنسداں کے قتل کی مذمت۔

شنگھائی تعاون تنظیم نے ایران کے معروف جوہری سائنسداں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی ایران کے جوہری سائنسداں کے قتل کی مذمت۔
رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے والے اقدام اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی۔ 

شنگھائی تعاون تنظیم  کے بیان کے مطابق اس قسم کے اقدامات علاقائی اور عالمی روابط اور امن و آشتی کے خلاف ہیں۔

اس بیان میں دہشتگرد عناصر کی گرفتاری اور سخت سے سخت سزا دیئے جانے پر تاکید کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے معروف جوہری سائنسداں اورایٹمی پروگرام کے بانی محسن فخری زادہ کو 27 نومبر کو ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب اسرائیل سے وابستہ دہشتگرد عناصر نے شہید کردیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcj8xexauqeoiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ