تاریخ شائع کریں2020 3 December گھنٹہ 16:44
خبر کا کوڈ : 484458

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں 3 دہشت گرد گرفتار

حمزہ سید الشہداء ہیڈ کوارٹر کے بیان کے مطابق ایک پیچیدہ کارروائی کے دوران غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ انقلاب مخالف دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ حمزہ سید الشہداء کے جوانوں نے اس کارروائی میں دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے
ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں 3 دہشت گرد گرفتار
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حمزہ سید الشہداء ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ملک کے شمال مغربی علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشتگرد، صوبہ مغربی آذربائیجان میں دہشتگردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

حمزہ سید الشہداء ہیڈ کوارٹر کے بیان کے مطابق ایک پیچیدہ کارروائی کے دوران غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ انقلاب مخالف دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ حمزہ سید الشہداء کے جوانوں نے اس کارروائی میں دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdccp0q042bq408.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس