تاریخ شائع کریں2020 3 December گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 484456

ٹرمپ کا ایک بار پھر انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، صدراتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم نہ کرتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی ثابت کرنے کی ناکام کوششں کررہے ہیں
ٹرمپ کا ایک بار پھر انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، صدراتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم نہ کرتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی ثابت کرنے کی ناکام کوششں کررہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بار یہ دعویٰ کیا ہے کہ ووٹر، بٹن میری حمایت میں دباتے تھے لیکن ووٹ جوبائیڈن کو جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ مشین کی جگہ پھر سے کاغذ استعمال کرنا پڑے گا، لگتا ہےووٹوں کی گنتی کسی غیرملک میں کی جارہی تھی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میڈیا ہی نہیں جج بھی شواہد تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ یقینی طور پر ایک غیر معمولی سال ہے، ہم نے ایک الیکشن جیتا لیکن انہیں یہ پسند نہیں آیا، میں اسے ایک دھاندلی زدہ الیکشن کہتا ہوں اور میں ہمیشہ یہی کہتا رہوں گا۔

در ایں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے 2024 میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ حیرت انگیز چار سال تھے، ہم مزید چار سال حکومت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ورنہ میں آپ کو چار سال بعد ملوں گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے بڑے پیمانے پر انتخابات میں دھانلی کا الزام عائد کیا جبکہ ان کے اپنے اٹارنی جنرل ولیم بار کہہ چکے ہیں کہ محکمہ انصاف کو بڑے پیمانے دھاندلی کے ثبوت نہیں  ملے کہ جو 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو بدل سکیں۔
https://taghribnews.com/vdcamynyi49nay1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ