تاریخ شائع کریں2020 3 December گھنٹہ 16:34
خبر کا کوڈ : 484453

لبنان میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ

شمالی لبنان کے البداوی کیمپ میں صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں سعودی ولیعہد کی تصویروں کو نذر آتش کیا گیا
لبنان میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ
شمالی لبنان کے البداوی کیمپ میں صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں سعودی ولیعہد کی تصویروں کو نذر آتش کیا گیا۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں امریکی صدر ٹرمپ، سعودی ولیعہد بن سلمان اور صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی تصویریں نذر آتش کی گئیں اور سازشی مذاکرات اور معاہدے کے خلاف زبردست نعرے لگائے گئے۔

صیہونی ذرائع نے کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے نئوم شہر میں صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے سعودی ولیعہد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سمجھوتے پر دستخط کو ایک مہینہ بھی نہیں گذرا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گیارہ ستمبر کو بحرین اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا۔

صیہونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات معمول پر لانے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں تیرہ اگست کو متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان باہمی تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے۔

صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لئے عرب حکومتوں کی تگ و دو ایسے عالم میں جاری ہے کہ تل ابیب برسوں سے فلسطینیوں کو سرکوب کر رہا ہے اور عرب و اسلامی علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے ۔
https://taghribnews.com/vdchmknkx23n6kd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ