تاریخ شائع کریں2020 3 December گھنٹہ 16:30
خبر کا کوڈ : 484451

سعودی طیاروں کی یمن پر پھر بمباری

الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مآرب صوبے کے مدغل علاقے پر 10 مرتبہ اور صرواح علاقے پر ایک مرتبہ بمباری کی
سعودی طیاروں کی یمن پر پھر بمباری
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب اور الجوف پر شدید بمباری کی۔

الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مآرب صوبے کے مدغل علاقے پر 10 مرتبہ اور صرواح علاقے پر ایک مرتبہ بمباری کی۔ جبکہ الجوف صوبے کے الحزم علاقے پر بھی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جارحیت کی۔ اس سے قبل گزشتہ روز سعودی آلہ کاروں نے الحدیدہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 176 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcftjdjyw6dcja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس