تاریخ شائع کریں2020 3 December گھنٹہ 16:28
خبر کا کوڈ : 484450

شہید فخری زادے کے قتل پر صیہونی وزیر اٹیلیجنس کی خوشی

صیہونی وزیر انٹیلیجنس نے ایران کے ایٹمی سائنسداں کے قتل میں تل ابیب کے ملوث ہونے کے بارے میں صیہونی وزیر اعظم کے بیان کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا کہ فخری زادہ کے قتل سے علاقے اور دنیا کی مدد ہوئي ہے
شہید فخری زادے کے قتل پر صیہونی وزیر اٹیلیجنس کی خوشی
صیہونی وزیر انٹیلیجنس نے ایران کے سینیر ایٹمی سائنسداں کے قتل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے اس قتل کی مذمت کیے جانے پر تنقید کی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی وزیر انٹیلی جینس ایلی کوہن نے اسرائيل فوج کے ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کے قتل کی یورپی یونین کی جانب سے مذمت کیے جانے پر تنقید کی۔ انھوں نے یورپی یونین کی مذمت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ یونین ایران کے ایٹمی عزائم اور اس کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے واقف ہے۔

ایلی کوہن نے یورپی یونین کی جانب سے ایران کے ایٹمی سائنسداں کے قتل کی مذمت کو مجرمانہ کارروائي قرار دیا اور کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یورپی یونین ایک اہم معاملے کو نظر انداز کر رہی ہے۔ صیہونی وزیر انٹیلیجنس نے ایران کے ایٹمی سائنسداں کے قتل میں تل ابیب کے ملوث ہونے کے بارے میں صیہونی وزیر اعظم کے بیان کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا کہ فخری زادہ کے قتل سے علاقے اور دنیا کی مدد ہوئي ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcene8e7jh8vei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس