تاریخ شائع کریں2020 3 December گھنٹہ 16:22
خبر کا کوڈ : 484448

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے شہید فخری زادے کے قتل کی مذمت

اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں ایران کے ایٹمی سائنسداں کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے
علامہ ساجد نقوی کی جانب سے شہید فخری زادے کے قتل کی مذمت
اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں ایران کے ایٹمی سائنسداں کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران کے ایک اہم سائنسداں کے قتل کو کھلی بین الاقوامی جارحیت اور جرم  قرار دیا اور کہا کہ مجرموں پر ہیگ کی عالمی عدالت میں مقدمہ چلا کر انھیں سزا دلانا چاہئے۔

علامہ ساجد نقوی نے انسانیت کے خلاف جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علماء ، دانشوروں اور شخصیات کا قتل انسانیت کے ساتھ ایک بڑی خیانت ہے اور دہشتگرد اور صیہونی، علاقے اور دنیا میں بدامنی کے اصلی ذمہ دار ہیں۔

پاکستان کے ایک اور عالم دین علامہ عارف حسین واحدی نے بھی شہید فخری زادہ کی شہادت پر ایران کے عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اس جرم کی اصلی عامل ہے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے اس ناقابل معافی جرم پر مغربی ممالک کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی حلقوں کو امن عالم کے سلسلے میں اس تخریبی رویے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے اور اس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرنا چاہئے۔ 
https://taghribnews.com/vdcbaabawrhbwap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ