QR codeQR code

قطر مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا

2 Dec 2020 گھنٹہ 16:07

قطر کے وزیر خارجہ نے مسئلۂ فلسطین اور ایک خودمختار ملک کے قیام کے لیے فلسطینی قوم کی حمایت کے سلسلے میں اپنے ملک کے دائمی موقف پر زور دیا ہے


قطر کے وزیر خارجہ نے مسئلۂ فلسطین اور ایک خودمختار ملک کے قیام کے لیے فلسطینی قوم کی حمایت کے سلسلے میں اپنے ملک کے دائمی موقف پر زور دیا ہے۔

محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے منگل کے روز فلسطینی قوم سے یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے فلسطینی قوم سے اپنے ملک کی یکجہتی کا اعلان کیا۔ انھوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ فلسطینی قوم کے ساتھ عالمی یکجہتی کے دن، ہم مسئلۂ فلسطین اور قدس شریف کے دارالحکومت والے ایک مستقل ملک کے قیام کے فلسطینی قوم کے حق کی قطر کی جانب سے حمایت پر تاکید کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سن انیس سو ستتر میں انتیس نومبر کو فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کے دن کا نام دیا تھا اور اس دن، دنیا کے مختلف ملکوں میں فلسطینیوں سے یکجہتی ظاہر کرنے کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں جن میں صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق ضائع کیے جانے کی مذمت کی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 484356

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/484356/قطر-مسئلہ-فلسطین-کی-حمایت-جاری-رکھے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com