تاریخ شائع کریں2020 2 December گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 484348

امریکی اور برطانوی فوجی یمن کے ایک ایئر پورٹ میں تعینات

یمن کے صوبے المہرہ کے جوانوں کے امور کے نمائندے نے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی فوجی یمن کے مشرقی علاقے میں واقع ایک ایئر پورٹ میں تعینات ہیں
امریکی اور برطانوی فوجی یمن کے ایک ایئر پورٹ میں تعینات
یمن کے صوبے المہرہ کے جوانوں کے امور کے نمائندے نے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی فوجی یمن کے مشرقی علاقے میں واقع ایک ایئر پورٹ میں تعینات ہیں۔

یمن کے صوبے المہرہ کے جوانوں کے امور کے نمائندے بدر کلشات نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ اور برطانوی فوجی الغیضه ایئرپورٹ میں تعینات ہیں اور یمن میں امریکی سفیر کرسٹوفر ہنزل نے اس ایئرپورٹ میں ان فوجیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔

بدر کلشات نے برطانوی سامراج سے یمن کی آزادی کی سالگرہ کے جشن کے موقع پر امریکی سفیر کے اس اقدام پر تعجب کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 30 نومبر برطانوی سامراج سے یمن کی آزادی کی سالگرہ کا دن ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcayynya49nae1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ