تاریخ شائع کریں2020 2 December گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 484346

عراق میں داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے آپریشن

عراق کے صوبے الانبار سے دہشتگرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے فوج اور حشد الشعبی کا مشترکہ آپریشن شروع ہو گیا ہے
عراق  میں داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے آپریشن
عراق کے صوبے الانبار سے دہشتگرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے فوج اور حشد الشعبی کا مشترکہ آپریشن شروع ہو گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور عراقی فوج  نے صوبہ الانبار میں ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ الانبار کے مغربی علاقے میں بیک وقت کئی سیکٹرز سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق سد مدیسیس، وادی الضایع، الکعرة، بنیان سحالی اورالمناخ کے علاقوں  کو داعش کے دہشتگردوں سے پاک و صاف کردیا گیا ہے۔

الحشد الشعبی نے اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مغربی الانبار میں داعش کی باقیات اور بچے کچے عناصر کے مکمل خاتمے تک  آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

در ایں اثناء عراق کی پولیس نے صوبہ نینوا سے داعش کے ایک سرغنہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdci55a5qt1avp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس