تاریخ شائع کریں2020 2 December گھنٹہ 13:34
خبر کا کوڈ : 484320

پاکستان سے کروڑوں روپے کی منشیات اسملنگ کی کوشش ناکام

مسافر کو حراست میں لے لیا گیا جس نے منشیات بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ وہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے دوحہ سے اٹلی کے شہر میلان جارہا تھا
پاکستان سے کروڑوں روپے کی منشیات اسملنگ کی کوشش ناکام
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی منشیات بیرون ملک اسملنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

مسافر کو حراست میں لے لیا گیا جس نے منشیات بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ وہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے دوحہ سے اٹلی کے شہر میلان جارہا تھا۔

اے ایس ایف نے اس کے بیگز کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی تو 9 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہو گئی جس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف نےمزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔
http://www.taghribnews.com/vdcauynyw49nae1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس