تاریخ شائع کریں2020 2 December گھنٹہ 13:09
خبر کا کوڈ : 484309

کورونا وبا نے پاکستان میں مزید 75 جانیں لے لیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 829 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی ہے
کورونا وبا نے پاکستان میں مزید 75 جانیں لے لیں
کورونا وبا نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 75 افراد کی جانیں لے لیں جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 35 ہزار 197 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 55 لاکھ 84 ہزار 976 ہوگئی ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 829 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642، پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار 356، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 701، اسلام آباد میں 30  ہزار 748، گلگت بلتستان میں 4 ہزار667، بلوچستان میں 17 ہزار 215 اور آزاد کشمیر میں 6 ہزار 982 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 49 ہزار 780 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 244 کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 079 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 365 ہوگئی ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdchvknkw23n6xd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس