QR codeQR code

امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا نے کئی افراد کو اغوا کر لیا

1 Dec 2020 گھنٹہ 20:17

شام کے ان علاقوں کے عوام نے ملک کی بدتر اقتصادی صورتحال کے پیش نظر امریکہ کے خلاف نعرے لگائے  کیونکہ امریکی فوجی ان علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے موجود ہیں


شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے عناصر نے کئی افراد کو اغوا کر لیا۔

شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی کرد ملیشیا نے شام کے الحسکہ صوبے کے داخلی راستوں میں چیک پوسٹیں قائم کر کے کئی افراد کو اغوا کر لیا جس کے بعد انھیں نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اغوا ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

الحسکہ میں سویلین افراد کو ایسے میں اغوا کیا گیا ہے کہ جب الحسکہ صوبے کے عوام نے متعدد دیہی علاقوں میں امریکی پابندیوں اور اس ملک کے فوجیوں کی شام میں موجودگی نیز امریکہ کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے۔

شام کے ان علاقوں کے عوام نے ملک کی بدتر اقتصادی صورتحال کے پیش نظر امریکہ کے خلاف نعرے لگائے  کیونکہ امریکی فوجی ان علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے موجود ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 484225

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/484225/امریکی-حمایت-یافتہ-ملیشیا-نے-کئی-افراد-کو-اغوا-کر-لیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com