تاریخ شائع کریں2020 1 December گھنٹہ 20:16
خبر کا کوڈ : 484224

امریکہ جوہری ہتھیاروں کی تنصیب سے گریز کرے

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایک آنلائن کانفرنس میں امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے غیر جوہری اتحادی ملکوں میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب اور ان ملکوں کے فوجیوں کی ٹریننگ کے عمل سے گریز کرے
امریکہ جوہری ہتھیاروں کی تنصیب سے گریز کرے
روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ملکوں میں جدید قسم کے جوہری ہتھیار نصب کئے جانے کے سلسلے میں سخت انتباہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایک آنلائن کانفرنس میں امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے غیر جوہری اتحادی ملکوں میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب اور ان ملکوں کے فوجیوں کی ٹریننگ کے عمل سے گریز کرے۔

انھوں نے امریکہ کے اس اقدام کے نتائج پر خبردار کرتے ہوئے، اسے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی پہلی اور دوسری شق کے منافی قرار دیا۔

ریابکوف نے امریکہ کی اس حکمت عملی پر روس کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں امریکہ کو سخت خبردار بھی کیا۔
http://www.taghribnews.com/vdcdxo0ooyt0jx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس