تاریخ شائع کریں2020 1 December گھنٹہ 20:11
خبر کا کوڈ : 484222

کورونا کیسز میں امریکہ بدستور سرفہرست

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 74 ہزار 332 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں
کورونا کیسز میں امریکہ بدستور سرفہرست
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں اوراس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اورامریکہ اس حوالے سے دنیا میں سر فہرست ہے۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 74 ہزار 332 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 39 لاکھ 19 ہزار 870 ہو چکی ہے۔

امریکہ میں مسلسل 27 ویں روز کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 40 ہزار نئے متاثرین سامنے آئے۔

نومبر کے مہینے میں ریکارڈ 40 لاکھ کیسز کا اضافہ ہوا، یہ تعداد اکتوبر کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تھینکس گیونگ تہوار پر شاپنگ مالز میں رش اور سفر میں اضافے سے آگے زیادہ مشکل حالات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 کروڑ 34 لاکھ ہو گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb5aba5rhbw5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ