تاریخ شائع کریں2020 1 December گھنٹہ 20:09
خبر کا کوڈ : 484221

پاکستان اور چین کے دفاعی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

دو طرفہ دفاعی تعاون کے اس سمجھوتے پر دستخط چین کے وزیر دفاع کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ندیم رضا کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کئے گئے
پاکستان اور چین کے دفاعی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط
پاکستان اور چین نے دفاعی تعاون کی توسیع کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دو طرفہ دفاعی تعاون کے اس سمجھوتے پر دستخط چین کے وزیر دفاع کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ندیم رضا کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کئے گئے۔

اس ملاقات میں فریقین نے دفاعی و سیکورٹی تعاون اور علاقے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔

چین کے وزیر دفاع نے سی پیک منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے امن کا ماحول سازگار بنانے سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی قدردانی بھی کی۔

گذشتہ تین ماہ کے دوران چین کے وزیر دفاع اور پاکستان کے اعلی فوجی حکام کے درمیان ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ماسکو میں روس کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان دفاعی و سیکورٹی تعاون کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر دفاع سے ملاقات کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcauyny649nau1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ