QR codeQR code

پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال

30 Nov 2020 گھنٹہ 15:15

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 35، صوبہبلوچستان میں 17 ہزار 158، صوبہخیبر پختونخوا میں 47 ہزار 190، اسلام آباد میں 30 ہزار 123، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار649 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے


پاکستان میں کورونا وبا نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد کی جانیں لے لیں جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8025 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 33 ہزار 302 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کوویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 55 لاکھ 8 ہزار 810 ہوگئی ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں مزید 2 ہزار 839 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 35، صوبہبلوچستان میں 17 ہزار 158، صوبہخیبر پختونخوا میں 47 ہزار 190، اسلام آباد میں 30 ہزار 123، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار649 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 613 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 423 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8025 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہزار 576 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 46 کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 484050

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/484050/پاکستان-میں-کورونا-وائرس-کی-تازہ-صورتحال

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com