تاریخ شائع کریں2020 30 November گھنٹہ 14:24
خبر کا کوڈ : 484030

اسرائیل کو ایران کی جوابی کاروائی کے لئے تیار رہنا چاہئے

اسرائیلی ٹی وی چینل کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے اس بات کی اطلاع، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل اسماعیل قاآنی سے بیروت میں ملاقات کے دوران دے دی تھی
اسرائیل کو ایران کی جوابی کاروائی کے لئے تیار رہنا چاہئے
اسرائیلی ٹی وی چینل "کان" نے کویتی اخبار الجریدہ کے حوالے سے بتایا کہ حزب اللہ نے گزشتہ ہفتے، حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور شام، عراق اور فلسطین میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیموں کے سربراہوں کے قتل کے اسرائیلی منصوبے کا  پتہ لگا لیا تھا۔

اسرائیلی ٹی وی چینل کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے اس بات کی اطلاع، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل اسماعیل قاآنی سے بیروت میں ملاقات کے دوران دے دی تھی۔

اسرائیلی ٹی وی چینل کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے جنرل قاآنی کو یہ بھی بتایا کہ حزب اللہ کو کیوں یہ اندازہ ہے کہ اسرائیل، ایران کی ایٹمی تنصیبات اور میزائل کارخانوں نیز علاقے میں ایران کے اتحادیوں کے ٹھکانوں کو، ٹرمپ کے اقتدار کے ختم ہونے سے پہلے نشانہ بنانا چاہتا ہے۔

اسی سلسلے میں اسرائیل کے فوجی امور کے ماہر آموس ہرئیل نے اسرائیلی اخبار ہارٹس سے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے کا قتل، ایک اسٹراٹیجک کامیابی ہے لیکن اس میں کشیدگی پیدا ہونے کا اسٹراٹیجک خطرہ بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فخری زادے کے قتل سے امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے لئے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں واپسی سخت ہوگئی ہے۔

اس اسرائیلی ماہر نے کہا کہ اگر اس قتل میں اسرائیل ملوث ہوگا تو اسے جلد ہی پتہ چل جائے گا کہ اس قتل سے اس نے بائیڈن کی حکومت کے سامنے خود کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ اس نقصان سے بہت بڑا ہوگا جو اس نے اس قتل سے ایران کو پہنچایا ہے۔

سنیچر کو بھی اسرائیلی میڈیا میں کہا جا رہا تھا کہ اسرائیل کو ایران کی جوابی کاروائی کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
https://taghribnews.com/vdcip5a5ut1avu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ