تاریخ شائع کریں2020 30 November گھنٹہ 14:21
خبر کا کوڈ : 484028

امریکی ریاست وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی, جو بائیڈن کی جیت

امریکی ریاست وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق ہو گئی ہے
امریکی ریاست وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی, جو بائیڈن کی جیت
امریکی ریاست وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 18 نومبر کو ٹرمپ کی ٹیم نے وسکونسن کے دو سب سے بڑے حلقےملووکی اور ڈین میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں نہ صرف ملووکی اور ڈین میں جو بائیڈن کی  کامیابی کی تصدیق ہوئی بلکہ وسکونسن میں انہوں نے مزید 87 ووٹ حاصل کئے۔

امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ نے 3 نومبر2020 کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح کو اب بھی پوری طرح قبول نہیں کیا ہے۔ ان کی ٹیم نے متعدد ریاستوں میں بھی انتخابی دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf0jdjcw6dcxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ