تاریخ شائع کریں2020 30 November گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 484026

یمن میں جنگ بندی پر مفاہمت کی امید ہے

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے کہا ہے کہ اگر یمنی فریق اگلے کچھ ہفتوں میں ایک میز پر بیٹھ گئے تو انہیں یقین ہے کہ جنگ بندی پر مفاہمت ہو جائے گی
یمن میں جنگ بندی پر مفاہمت کی امید ہے
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے کہا ہے کہ اگر یمنی فریق اگلے کچھ ہفتوں میں ایک میز پر بیٹھ گئے تو انہیں یقین ہے کہ جنگ بندی پر مفاہمت ہو جائے گی۔

مارٹن گریفتس نے کہا ہے کہ اگر وہ یمن میں برسر پیکار فریق کو اگلے ہفتوں کے دوران ایک میز پر لانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انہیں پورا یقین ہے کہ وہ جنگ بندی کے تعلق سے اتفاق پر پہنچ جائیں گے اور یمن امن کی جانب گامزن ہو جائے گا۔

انہوں نے تاکید کی کہ اب جنگ یمن کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے کہا کہ اس وقت جو مسائل ہیں وہ یہ ہیں کہ کورنا کے پھیلاؤ کی وجہ سے مذاکرات کا فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے اور مجبورا پہلے ایک فریق سے مذاکرات ہوں گے اور پھر راہ حل نکلنے کے بعد اس موضوع سے دوسرے فریق کو آگاہ کیا جائے گا۔

کچھ دن پہلے یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتس کو ایک خط بھیج کر کہا تھا کہ سعودی اتحاد کے حملوں کی وجہ سے یمنی قوم کو بہت ہی خطرناک انسانی المیہ کا سامنا ہے اور اس حالت کو ختم کرنے کے لئے فوری اقدام کئے جانے کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxo0o9yt0jz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ