QR codeQR code

شہید محسن فخری زادے کو کل سپرد خاک کیا جائیگا

29 Nov 2020 گھنٹہ 12:28

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ عظیم سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زادے کو کل سپرد خاک کیا جائیگا


ایران کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ عظیم سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زادے کو کل سپرد خاک کیا جائیگا۔

ایران کے عظیم سائنسداں شہید محسن فخری زادے کا جلوس جنازہ مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضے پر پہنچا تو عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ جبکہ شہید کے جسد خاکی کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم کا طواف بھی کرایا جائیگا۔ جس کے بعد کل قم میں حضرت معصومہ (س) کے حرم مطہر میں انھیں سپرد خاک کیا جائیگا۔ 

ایران کے سینئر ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کو دار الحکومت تہران کے نزدیک آبسرد نواحی علاقے کے ایک چوراہے پر جمعہ کے روز عالمی استکبار سے وابستہ دہشتگردعناصر نے شہید کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے دو سال پہلے محسن فخری زادے کا نام لیا تھا جس کے بعد اسرائیلی میڈیا نے بتایا تھا کہ موساد نے بہت پہلے محسن فخری زادے کے قتل کی کوشش کی تھی تاہم وہ کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

اسرائیل کی واللا ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ موساد کے کچھ عہدیداروں نے بتایا ہے کہ محسن فخری زادے، ایران کے ان سائنس دانوں میں شامل ہیں جن کا نام اس کی ہٹ لسٹ میں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 483842

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/483842/شہید-محسن-فخری-زادے-کو-کل-سپرد-خاک-کیا-جائیگا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com