تاریخ شائع کریں2020 28 November گھنٹہ 18:20
خبر کا کوڈ : 483749

سعودی تنصیبات پر برطانوی فوجیوں کی خفیہ تعیناتی

برطانوی اخبار نے سعودی عرب کی آئل تنصیبات کی حفاظت کیلئے برطانوی فوجیوں کی خفیہ طور پر تعیناتی کی خبر دی ہے
سعودی تنصیبات پر برطانوی فوجیوں کی خفیہ تعیناتی
برطانوی اخبار نے سعودی عرب کی آئل تنصیبات کی حفاظت کیلئے برطانوی فوجیوں کی خفیہ طور پر تعیناتی کی خبر دی ہے۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے یہ فیصلہ اس ملک کی پارلیمنٹ کی اطلاع میں لائے بغیر کیا اور اس کی ہوا عوام کو لگنے نہیں دی۔

برطانوی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف لیبر پارٹی نے اس مسئلے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت  کے فیصلے کو غیر اخلاقی قرار دیا۔

برطانوی وزارت دفاع نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی آئل تنصیبات کو ڈرون حملوں سے بچانے میں مدد فراہم کرنے کیلئے تعینات ہوئے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی فوج کے اعلی آفیسر جیمزہیپی نے کہا ہے کہ برطانوی فوج کی تعیناتی پر ابھی تک 8 لاکھ 40 ہزار 360 پونڈ خرچ  کئے جا چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceex8eojh8vfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ