تاریخ شائع کریں2020 28 November گھنٹہ 18:12
خبر کا کوڈ : 483748

رہبر انقلاب اسلامی کا ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت پر پیغام

سخت سزا دینے اور بھرپور انتقام لینے پر تاکید
رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قاتلوں اور اس دہشت گردانہ کارروائی کا حکم دینے والوں کو سخت سزا دینے اور بھرپور انتقام لینے پر تاکید کی ہے.
رہبر انقلاب اسلامی کا ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت پر پیغام
رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قاتلوں اور اس دہشت گردانہ کارروائی کا حکم دینے والوں کو سخت سزا دینے اور بھرپور انتقام لینے پر تاکید کی ہے.

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں  ایران کے ایٹمی اور دفاعی سائنسدان محسن فخری زادہ کی شہادت پر تعزیت و تبریک پیش کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دینے اور شہید فخری زادہ کی سائنسی اور فنی کوششوں اور کاوشوں کو آگے بڑھانے پر تاکید کی ہے.

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس ممتاز ایٹمی اور دفاعی سائنسداں نے جس کو شقی القلب اور دہشت گرد ایجنٹوں نے شہید کردیا اپنی قیمتی جان عظیم اور جاودانی سائنسی ترقی کی خاطر اللہ کی راہ میں پیش کردی اور اللہ کی جانب سے ان کا بہترین اجر شہادت کا اعلی مقام ہے.
http://www.taghribnews.com/vdcdos0ojyt0j56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس