تاریخ شائع کریں2020 28 November گھنٹہ 18:08
خبر کا کوڈ : 483746

ایران: چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو چھ افراد جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران میں چودہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو چھے مزید اموات واقع ہوئی ہیں
ایران: چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو چھ افراد جاں بحق
اسلامی جمہوریہ ایران میں چودہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو چھے مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے چودہ ہزار اکیاون افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہزار دو سو پینتالیس مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور طبی ہدایات دے کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو چھ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر مرنے  والوں کی تعداد سینتالیس ہزار پنچانوے ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے چھے لاکھ چالیس ہزار پینسٹھ مریض صحتیاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbafba0rhbwzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ