تاریخ شائع کریں2020 28 November گھنٹہ 17:58
خبر کا کوڈ : 483743

اقوام متحدہ کا ایران کے ایٹمی سائنسداں کے قتل پر رد عمل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سینئرایٹمی سائنسداں کے قتل پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فریقوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی
اقوام متحدہ کا ایران کے ایٹمی سائنسداں کے قتل پر رد عمل
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سینئرایٹمی سائنسداں کے قتل پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فریقوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے تہران کے قریب سینئرایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کے قتل پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور ہر اس اقدام سے جو علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا باعث بنے اجتناب کرنے کی اپیل کی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رد عمل ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل کو لکھے جانے والے خط میں امریکہ اور صیہونی حکومت خاص طور سے امریکی صدر ٹرمپ کے باقیماندہ دور حکومت کے دوران غیر سنجیدہ اقدامات پر متنبہ کیا تھا۔

انہوں نے اس خط میں ایران کے سینئرایٹمی سائنسداں کے قتل میں ریاستی دہشتگردی کو عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس کی مذمت ہونی چاہئیے۔

واضح رہے کہ جمعے کو دو پہر 2 بج کر 40 منٹ پر ایران کے سینئرایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کو دارالحکومت تہران کے نزدیک آبسرد نواحی علاقے کے ایک چوراہے پر خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdci5pa5pt1avy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ