تاریخ شائع کریں2020 28 November گھنٹہ 17:55
خبر کا کوڈ : 483742

شہید محسن فخری زادہ کے قاتلوں سے سخت انتقام لیا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چيف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ایران کے ممتاز سائنسداں کے بزدلانہ اور بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث دہشت گردوں اور غیر ملکی ایجنٹوں سے سخت انتقام لیا جائےگا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چيف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ایران کے ممتاز سائنسداں کے بزدلانہ اور بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث دہشت گردوں اور غیر ملکی ایجنٹوں سے سخت انتقام لیا جائےگا۔

اطلاعات کے مطابق میجر جنرل محمد باقری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے دفاعی ریسرچ  سینٹر اور دفاعی وسائل کے شعبہ میں شہید محسن فخری زادہ کا اہم مقام تھا انھوں نے ملک کی دفاعی ترقی اور پیشرفت میں اپنی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل سے ایران کے دفاعی شعبہ کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن ہمارے دشمنوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایران کے فخری زادوں نے جو راستہ طے کیا ہے اس کا سلسلہ جاری رہےگا۔ غیر ملکی ایجنٹوں اور دہشت گردوں سے سخت انتقام لیا جائے گا اور انھیں جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

میجر جنرل باقری نے شہید فخری زادہ کی مظلومانہ شہادت پر ایران کی مسلح افواج کے چیف کمانڈر رہبر معظم انقلاب اسلامی ، وزير دفاع اور دفاعی صنعت میں مشغول شہید کے ساتھیوں، ایرانی عوام اور شہید کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkxnki23n6qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ