تاریخ شائع کریں2020 28 November گھنٹہ 17:46
خبر کا کوڈ : 483738

یورپ میں انسانی بنیادی حقوق کا معیار گررہا ہے

اس رپورٹ میں یورپ کے کئی ممالک کی حکومتوں کی جانب سے عدالتوں کی خودمختاری اور اداروں میں اختیارات کی تقسیم کے نظام کو کمزور کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی
یورپ میں انسانی بنیادی حقوق کا معیار گررہا ہے
یورپین پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں انسانی بنیادی حقوق کا معیار گررہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپین پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں انسانی بنیادی حقوق کا معیار گررہا ہے۔  ان خیالات کا اظہار یورپ میں انسانی بنیادی حقوق کی صورتحال 19-2018‘ کی پارلیمنٹ میں پیش کردہ رپورٹ کی منظوری کیلئے ووٹنگ کے موقع پر کیا گیا۔ جس کے حق میں 330 ووٹ آئے۔ 298 نے مخالفت کی اور 65 ارکان غیر حاضر رہے۔

اس رپورٹ میں یورپ کے کئی ممالک کی حکومتوں کی جانب سے عدالتوں کی خودمختاری اور اداروں میں اختیارات کی تقسیم کے نظام کو کمزور کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ کے کئی ممبر ممالک میں نہ صرف شدت پسندوں بلکہ گورنمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کی جانب سے نفرت انگیز گفتگو اور نسل پرستی کا مختلف شکلوں میں اظہار ایک معمول بنتا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc11q042bq4m8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ