تاریخ شائع کریں2020 28 November گھنٹہ 17:43
خبر کا کوڈ : 483737

بھارت میں کورونا وائرس سے بدترین صورتحال

بھارت کی وزارت صحت نے جمعے کو بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں تین ہزار دو سو گیارہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کے چار لاکھ پچپن ہزار ہو گئی
بھارت میں کورونا وائرس سے بدترین صورتحال
بھارت میں کورونا کے زیر علاج مریضوں اور اموات کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت کی وزارت صحت نے جمعے کو بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں تین ہزار دو سو گیارہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کے چار لاکھ پچپن ہزار ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تینتالیس ہزار بیاسی نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد ترانوے لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

اس عرصے میں کورونا کے مزید چا سو بانوے مریض جان کی بازی ہار بیٹھے جس کے بعد بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ پینتس ہزار سات سو پندرہ ہوگئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں انتالیس ہزار تین سو اناسی افراد کورونا سے شفایاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ستاسی لاکھ اٹھارہ ہزار ہو گئی۔

اس دوران انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے اعلان کیا ہے کہ چھبیس نومبر کو ملک میں کورونا سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لئے گیارہ لاکھ اکتیس ہزار دو سو چار نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ملک میں کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد تیرہ کروڑ ستر لاکھ باسٹھ ہزار سات سو انچاس ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا ٹیسٹ کی شرح ہر دس لاکھ پر ننانوے ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

بھارت میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح چار اعشاریہ آٹھ نو فیصد، شفایابی کی شرح ترانوے اعشاریہ چھے پانچ فیصد اور اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار چھے فیصد ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریاست مہاراشٹر، راجستھان اور اتر پردیش میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اکیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbffbazrhbwzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ