تاریخ شائع کریں2020 28 November گھنٹہ 17:35
خبر کا کوڈ : 483736

بزدلانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں پر بجلی کی طرح گر کر انھیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے
بزدلانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں پر بجلی کی طرح گر کر انھیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ایران کے سابق وز؛ر دفاع نے اپنے ٹوئیٹر صفحہ پر ایران کے ممتاز سائنسداں محسن فخری زادہ کے بہیمانہ قتل  پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی مسلح ایجنٹوں اور دہشت گردوں پر بجلی ک طرح گریں گے اور انھیں جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

جنرل دہقان نے "انالله و ان الیه راجعون " لکھتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غاصب اور صہیونی حکومت اپنے اختتام اوراپنی موت کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہ ایران پر دباؤ ڈال کر ایران کو ایک مکمل جنگ کی طرف لے جانے کی کوشش کررہی ہے۔ ہم شہید محسن فخری زادہ کے قاتلوں پر بجلی کی طرح گر کر انھیں پشیمان کریں گے۔
http://www.taghribnews.com/vdcaeenyi49na01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس