تاریخ شائع کریں2020 28 November گھنٹہ 17:26
خبر کا کوڈ : 483733

شہید محسن فخری کے بزدلانہ قتل میں اسرائیل ملوث ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری کے بزدلانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں
شہید محسن فخری کے بزدلانہ قتل میں اسرائیل ملوث ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے ممتاز سائنسداں کے بزدلانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری کے بزدلانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ایجنٹوں اور دہشت گردوں کو ایران کے ممتاز سائنسداں کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کا سنگين تاوان ادا کرنا پڑے گا ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی برادری اور یورپی یونین سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بارے میں متضاد اور دوگانہ پالیسی ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اور یورپی یونین کو اس دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرنی چاہیے ۔
https://taghribnews.com/vdchxxnkx23n6qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ