تاریخ شائع کریں2020 27 November گھنٹہ 16:03
خبر کا کوڈ : 483563

افغانستان دہشتگردی سے متاثرہ سب سے بڑا ملک

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان میں امریکا کی برسوں سے موجودگی کے باوجود یہ ملک حالیہ سروے میں دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار بتایا جا رہا ہے
افغانستان دہشتگردی سے متاثرہ سب سے بڑا ملک
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان میں امریکا کی برسوں سے موجودگی کے باوجود یہ ملک حالیہ سروے میں دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار بتایا جا رہا ہے۔

اقتصاد اور امن کے قیام کے ادارے آپی ای پی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ افغانستان مسلسل دوسرے سال بھی دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہنے والا ملک بنا ہے۔

یہ رپورٹ ایسی حالت میں شائع ہوئی ہے کہ جب امریکا تقریبا دو عشروں سے افغانستان میں اس دعوے کے ساتھ موجود ہے کہ وہ اس ملک میں امن و استحکام کا قیام کرے گا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس ملک میں امریکی قیادت میں غیر ملکی فوجی بھی عام شہریوں کی موت کی ایک بڑی وجہ ہے۔

آئی ای پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پوری دنیا میں ہونے والے مجموعی دہشت گردانہ حملوں میں سے آدھے حملے صرف افغانستان میں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پوری دنیا میں 13 ہزار 826 افراد دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہوئے جن میں سے 5 ہزار 700 افراد افغانستان میں ہلاک ہوئے۔

عراق، نائیجریا، شام، صومالیہ، یمن، پاکستان اور ہندوستان کا نمبر اس کے بعد آتا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdciqpa5pt1avw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس