تاریخ شائع کریں2020 27 November گھنٹہ 15:59
خبر کا کوڈ : 483561

امریکہ میں بھوک و افلاس سے اموات میں مزید اضافہ

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مردم شماری کے دفتر کے مطابق امریکا کے سیاہ فام خاندان، سفید فام خاندان کی بہ نسبت ڈھائی گنا زیادہ بھوک و افلاس کا شکار ہو کر مررہے ہیں
امریکہ میں بھوک و افلاس سے اموات میں مزید اضافہ
امریکا کے مردم شماری کے دفتر کے مطابق امریکا کے سیاہ فام خاندان، سفید فام خاندان کی بہ نسبت ڈھائی گنا زیادہ بھوک و افلاس سے مر رہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مردم شماری کے دفتر کے مطابق امریکا کے سیاہ فام خاندان، سفید فام خاندانوں کی بہ نسبت ڈھائی گنا زیادہ شدت سے بھوک اور غربت کے ہاتھوں موت کی گھاٹ اتر رہے ہیں۔

امریکا کے اس ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے وقت سے ان افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جن کو مناسب غذائیں دستیاب نہیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 کروڑ 60 امریکی شہری جبکہ اولاد کے حامل ہر چھ امریکی خاندان میں سے ایک مناسب غذاؤں سے محروم ہیں۔

اس وقت امریکا کے ہیوسٹن شہر کا برا حال ہے اور اس شہر کے زیادہ تر باشندے مناسب غذاؤں سے محروم ہیں۔ اسی شہر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں غذائیں حاصل کرنے کے لئے طویل صفیں لگی ہوئی تھیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcg3w9tqak97n4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس