تاریخ شائع کریں2020 27 November گھنٹہ 15:51
خبر کا کوڈ : 483560

آسٹریلوی نژاد صیہونی جاسوس خاتون کو ایران نے رہا کردیا

غاصب صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے کے جرم میں دس سال قید کی سزا پانے والی آسٹریلوی جاسوس خاتون کایلی مور گیلبرٹ کو ایران نے رہا کر دیا۔
آسٹریلوی نژاد صیہونی جاسوس خاتون کو ایران نے رہا کردیا
غاصب صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے کے جرم میں دس سال قید کی سزا پانے والی آسٹریلوی جاسوس خاتون کایلی مور گیلبرٹ کو ایران نے رہا کر دیا۔

آسٹریلیا کی رہائشی برطانوی نژاد خاتون کایلی مور گیلبرٹ ستمبر دوہزار اٹھارہ میں ایران میں داخل ہوئی اور اس کا مقصد ملک کے حساس اداروں اور شخصیات کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا تھا۔

اس آسٹریلوی جاسوس نے آکسفورڈ یونی ورسٹی سے اسلامی معارف کے شعبے میں تعلیم حاصل کی تھی۔ 

یہ جاسوس خاتون اس سے پہلے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کرچکی تھی۔ کایلی گرفتاری کے وقت ایک پروفیسر کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالعاتی دورے پر تھی اور آسٹریلیا کی ایک یونی ورسٹی میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی۔

کایلی ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئی لیکن اس نے آگے چل کر اپنے کام کی حساسیت کے پیش نظر صیہونی مذہب قبول کرلیا۔ اس دوران کایلی نے عربی، عبری اور جاپانی زبانوں پر عبور حاصل کیا اور بعد از آن ٹریننگ کے لئے اسرائیل چلی گئی۔ 

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس جاسوس کو ملک کے باہر بے بنیاد الزامات کے تحت قید اپنے تین تاجروں کے عوض رہا کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfvmdjxw6dcta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ