تاریخ شائع کریں2020 27 November گھنٹہ 15:31
خبر کا کوڈ : 483556

کورونا نے امریکہ میں تباہی مچا دی

امریکہ میں کورونا کی لہر میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے
کورونا نے امریکہ میں تباہی مچا دی
امریکہ میں کورونا کی لہر میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ورلڈومیٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا میں مبتلاء ہونے والوں کی تعداد 13 ملین 2 لاکھ 48 ہزار 256 ہوگئی ہے جن میں سے 2 لاکھ 69 ہزار555 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلاء اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکی حکومت نے دوسرے ممالک کی نسبت کورونا وائرس کا پتہ لگانے اور اس کی روک تھام کے لئے کافی تاخیر سے اقدام شروع کیا جس کی بنا پر مریضوں کی تعداد بڑھ گئی اور تشخیصی کٹ اور ضروری طبی وسائل کی کمی پیدا ہوگئی ۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ کورونا سے بڑی تعداد میں ہونے والی اموات کے باعث مختلف شہروں میں جنازوں کو دفن کرنے کا مسئلہ درپیش ہے اور حکام نے مرنے والوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی حکومت بالخصوص صدر ٹرمپ کو کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام میں تساہلی برتنے اور غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کے باعث سخت تنقیدوں کا سامنا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcamenyi49nam1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ