QR codeQR code

یمن پر سعودی جارحیت، رہائشی علاقے نشانے پر

27 Nov 2020 گھنٹہ 15:25

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مآرب صوبے کے مدغل علاقے پر 15 مرتبہ صوبہ صنعا کے نہم علاقے پر 2 مرتبہ اور صوبہ الجوف کے "خب" و "الشعف" پر ایک مرتبہ حملہ کیا۔

 سعودی اتحاد نے اسی طرح صوبہ صعدہ کے غافرہ میں توپوں کے گولوں اور میزائلوں سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں سے ہونے والے جانی نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

خبر کا کوڈ: 483554

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/483554/یمن-پر-سعودی-جارحیت-رہائشی-علاقے-نشانے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com