تاریخ شائع کریں2020 25 November گھنٹہ 16:57
خبر کا کوڈ : 483392

غاصب صیہونی حکومت کے شام کے 2 علاقوں پر فضائی حملے

اسرائیل نے شام کے 2 علاقوں پر فضائی حملے کیے۔شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حملوں میں دمشق کے مضافات اور جنوبی قنیطرہ کو نشانہ بنایا، تاہم اس کارروائی میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہیں
غاصب صیہونی حکومت کے شام کے 2 علاقوں پر فضائی حملے
اسرائیل نے شام کے 2 علاقوں پر فضائی حملے کیے۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حملوں میں دمشق کے مضافات اور جنوبی قنیطرہ کو نشانہ بنایا، تاہم اس کارروائی میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہیں۔

یہ فضائی حملے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے کیے گئے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا اور حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسرائیل نے شام پر فضائی حملے کیے تھے جن میں 3 شامی فوجیوں اور ایرانی جنگجوؤں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdci3pa5rt1avp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ