تاریخ شائع کریں2020 25 November گھنٹہ 16:27
خبر کا کوڈ : 483384

 پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کر دیے

 پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کو پیش کر دیے
 پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کر دیے
 پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کو پیش کر دیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی مندوب منیر اکرم نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت سے متعلق پاکستانی ڈوزیئر کی کاپی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پیش کردی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یقین دلایا کہ وہ رپورٹ پر غور کریں گے اور اس کا جائزہ لیں گے۔

مستقل مندوب منیر اکرم نے ڈوزیئر میں دیے گئے مختلف شواہد کی روشنی میں بھارتی دہشتگردی پر سیکرٹری جنرل کو بریف کیا۔ منیر اکرم نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر کھلم کھلا دہشتگردی کی کاروائیاں کر رہا ہے، اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے اور ڈوزئیر کی کاپیاں اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کی کمیٹی میں پیش کی جائیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcjotexxuqeotz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس