QR codeQR code

غاصب صیہونی حکومت کا وفد سوڈان روانہ

24 Nov 2020 گھنٹہ 16:20

غاصب صیہونی حکومت نے پیر کو ایک وفد سوڈان روانہ کیا جو گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے بعد پہلا وفد ہے


غاصب صیہونی حکومت نے پیر کو ایک وفد سوڈان روانہ کیا جو گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے بعد پہلا وفد ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یروشلم میں کئی دنوں سے یہ افواہیں چل رہی ہیں کہ 23 ​​اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ معاہدے کے تناظر میں ایک وفد خرطوم کا دورہ کرے گا۔

صیہونی عہدیدار نے اس رپورٹ کی تصدیق کی لیکن یہ بتانے سے انکار کیا کہ وفد میں کون کون شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد سوڈان اس سال غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرنے والا تیسرا عرب ملک ہے، صیہونی حکومت اور سوڈان معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط ہونا ابھی باقی ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 483261

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/483261/غاصب-صیہونی-حکومت-کا-وفد-سوڈان-روانہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com