تاریخ شائع کریں2020 24 November گھنٹہ 16:20
خبر کا کوڈ : 483261

غاصب صیہونی حکومت کا وفد سوڈان روانہ

غاصب صیہونی حکومت نے پیر کو ایک وفد سوڈان روانہ کیا جو گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے بعد پہلا وفد ہے
غاصب صیہونی حکومت کا وفد سوڈان روانہ
غاصب صیہونی حکومت نے پیر کو ایک وفد سوڈان روانہ کیا جو گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے بعد پہلا وفد ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یروشلم میں کئی دنوں سے یہ افواہیں چل رہی ہیں کہ 23 ​​اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ معاہدے کے تناظر میں ایک وفد خرطوم کا دورہ کرے گا۔

صیہونی عہدیدار نے اس رپورٹ کی تصدیق کی لیکن یہ بتانے سے انکار کیا کہ وفد میں کون کون شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد سوڈان اس سال غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرنے والا تیسرا عرب ملک ہے، صیہونی حکومت اور سوڈان معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط ہونا ابھی باقی ہے۔

 
https://taghribnews.com/vdcd9s0ofyt0jx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ