QR codeQR code

صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری

23 Nov 2020 گھنٹہ 22:17

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جہاں شدت آ رہی ہے وہیں مظاہرین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ نتن یاہو کے مستعفی ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے


غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جہاں شدت آ رہی ہے وہیں مظاہرین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ نتن یاہو کے مستعفی ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں من جملہ سدہ بوکر میں کورونا کے پھیلاو اور لاک ڈاون کے دوران زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔
مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کے طالب ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 483170

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/483170/صیہونی-وزیر-اعظم-کے-خلاف-مظاہروں-کا-سلسلہ-بدستور-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com