تاریخ شائع کریں2020 23 November گھنٹہ 22:05
خبر کا کوڈ : 483167

سردار سلیمانی قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کا حکم

عراقی پارلیمنٹ نے حکومت کو جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے
سردار سلیمانی قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کا حکم
عراقی پارلیمنٹ نے حکومت کو جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے۔

بغداد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عراقی پارلیمنٹ کے سلامتی اور دفاع سے متعلق کمیشن کے رکن مہدی تقی امرلی نے کہا  ہے کہ وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی حکومت آئندہ چند روز کے اندر شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس اور ان کے بعض دوسرے ساتھیوں کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کی پابند ہے۔

 انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ حکومت کو نہ صرف جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس کے خلاف امریکہ کے دہشت گردانہ حملے کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی بلکہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی حملوں کی تحقیقات سے بھی پارلیمنٹ کو آگاہ کرنا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشاورت فراہم کرنے کی غرض سے عراقی حکام کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کرنے والے ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المنہدس، رواں سال میں 2 جنوری کو بغداد میں امریکی فوج کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
http://www.taghribnews.com/vdciqpa5yt1avz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس