تاریخ شائع کریں2020 23 November گھنٹہ 21:49
خبر کا کوڈ : 483164

جوبائیڈن ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں واپس نہ آئیں

غاصب صیہونی ٹولے کے وزیر اعظم نے دبے لفظوں میں امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں دوبارہ واپس نہ آئیں
جوبائیڈن ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں واپس نہ آئیں
غاصب صیہونی ٹولے کے وزیر اعظم نے دبے لفظوں میں امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں دوبارہ واپس نہ آئیں۔

عرب ۴۸ ویب سائٹ کے مطابق بنیامن نتن یاہو نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن سے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے میں امریکہ دوبارہ شامل ہونے کی کوشش نہ کرے۔

صیہونی وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ ہر قسم کے معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف موجود خطرات سے نمٹنے پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کر لیں گے۔

خیال رہے کہ جوبائیڈن کے سابق مشیر آموس ہاچسن نے حال ہی میں یہ بیان دیا تھا کہ جو بائیڈن جلد ہی ایٹمی معاہدے میں واپس آ جائیں گے تاہم وہ اسکی بعض شقوں میں تبدیلی کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان 13 برسوں کے دوران مذاکرات کے بعد 14 جون 2015 کو یہ معاہدہ طے پایا  تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر 8 مئی 2018 کو اس معاہدے سے امریکی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcfvmdjjw6dcya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ