QR codeQR code

جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے سوچ بچار شروع کردی

23 Nov 2020 گھنٹہ 21:33

باراک اوباما دور میں سیکرٹری برائے ڈیفنس پالیسی کی خدمات انجام دینے والی مشیل فلورنائے کو سیکرٹری دفاع کی اہم ذمہ داری سونپنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 59 سالہ مشیل فلورنائے بل کلنٹن کے دور میں بھی وزارت دفاع میں خدمات انجام دے چکی ہیں


حال ہی امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے سوچ بچار شروع کردی ہے اور اس ضمن میں وزیر خارجہ کے لیے تجربہ کار سفارت کار انٹونی بلنکن کا انتخاب کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیر خارجہ کی اہم ذمہ داری اوباما کے دور میں نائب سیکرٹری خارجہ اور قومی سلامتی کے نائب مشیر رہنے والے 58 سالہ انٹونی بلنکن کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق انٹونی بلنکن کی بطور وزیر خارجہ نامزدگی کا اعلان کل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ بائیڈن کے ایک اور قریبی ساتھی، جیک سلیوان کو بھی قومی سلامتی کا مشیر نامزد کرنے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

باراک اوباما دور میں سیکرٹری برائے ڈیفنس پالیسی کی خدمات انجام دینے والی مشیل فلورنائے کو سیکرٹری دفاع کی اہم ذمہ داری سونپنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 59 سالہ مشیل فلورنائے بل کلنٹن کے دور میں بھی وزارت دفاع میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔

اسی طرح کئی ممالک میں سفارت کاری کا 35 سالہ تجربہ رکھنے والی کار لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو اقوام متحدہ میں سفیر نامزد کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں جو بائیڈن کورونا سے نمٹنے کیلیے ٹرانزیشن پیریڈ کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 483159

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/483159/جوبائیڈن-نے-اپنی-کابینہ-کی-تشکیل-کے-لیے-سوچ-بچار-شروع-کردی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com