تاریخ شائع کریں2020 23 November گھنٹہ 21:31
خبر کا کوڈ : 483158

بھارت میں کورونا سےمتاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے

بھارت میں ایک بار پھر کورونا سےمتاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد تیزی کے ساتھ ایک کروڑ کی جانب بڑھ رہی ہے
بھارت میں کورونا سےمتاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے
بھارت میں ایک بار پھر کورونا سےمتاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد تیزی کے ساتھ ایک کروڑ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

بھارت کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ملک میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد اکیانوے لاکھ انتالیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور پچھلے کچھ دنوں سے روزانہ پینتالیس ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ اس وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں بھی قدرے اضافہ ہوا ہے اور زیر علاج مریضوں کی شرح پانچ فیصد سے کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چوالیس ہزار انسٹھ نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد اکیانوے لاکھ انتالیس ہزار ہوگئی ہے تاہم اس عرصے میں اکتالیس ہزار چوبیس مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد پچاسی لاکھ باسٹھ ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں پانچ سو گیارہ مزید مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ تینتیس ہزار سات سو اڑتیس ہوگئی ہے۔

درایں اثنا بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے قہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو سبھی ریاستوں سے حالات کی رپورٹ طلب کی ہے۔

پچھلے دو ہفتے میں دہلی میں کورونا کے حوالے سے حالات خطرناک ہو گئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کورونا معاملے کی خطرناک شکل کے پیش نظر سبھی ریاستوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ کورونا انفیکشن اور اس کے لئے کئے جا رہے اقدامات سے متعلق تازہ حالات پر مشتمل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کریں۔
https://taghribnews.com/vdciwpa5vt1avz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ