QR codeQR code

افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے

23 Nov 2020 گھنٹہ 21:16

افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت، افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے عہد و پیمان کی حمایت کرتی ہے.


افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت، افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے عہد و پیمان کی حمایت کرتی ہے.

افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے دعوا کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن اور جنگ بندی کے لئے جو بھی قدم اٹھایا جائےگا امریکی حکومت اس کا خیرمقدم کرے گی۔

امریکی نمائندے کے حقائق سے عاری یہ بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ واشنگٹن امن کے عمل میں رخنہ اندازی کرتا رہا ہے اور جنگ کے خاتمے اور افغانستان میں قیام امن پر بالکل یقین نہیں رکھتا کیونکہ قیام امن اور جنگ بندی کے بعد اس ملک میں امریکہ کی موجودگی کا کوئی جواز باقی نہیں رہے گا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور منشیات کی پیداوار کی روک تھام کے بہانے افغانستان پر چڑھائی کی تھی لیکن اب تک نہ صرف بدامنی، دہشتگردی اور منشیات کی پیداوار ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ ان میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔


خبر کا کوڈ: 483155

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/483155/افغان-امن-عمل-میں-پاکستان-کا-کردار-قابل-تحسین-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com