تاریخ شائع کریں2020 23 November گھنٹہ 21:13
خبر کا کوڈ : 483153

ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپیشل فورس کی مدد سے نکال باہر کیا جائے گا

موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے وہائٹ ہاوس خالی نہ کرنے کے بیان پر سابق امریکی صدر باراک اوباما نے  سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورت میں ہم انہیں زبردستی نکالیں گے
ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپیشل فورس کی مدد سے نکال باہر کیا جائے گا
سابق امریکی صدر اوباما نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس خالی نہ کیا تو انہیں اسپیشل فورس کی مدد سے نکال باہر کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے وہائٹ ہاوس خالی نہ کرنے کے بیان پر سابق امریکی صدر باراک اوباما نے  سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورت میں ہم انہیں زبردستی نکالیں گے۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ صدر ٹر مپ کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کیلئے اسپیشل نیوی سیلز کو بھیج سکتے ہیں ۔ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی ٹرمپ اپنی شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں حالانکہ امریکی آئین کے مطابق 20 جنوری سے اگلے صدر کے وائٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کرنا لازم ہے تاہم ٹرمپ وائٹ ہاوس نہ چھوڑنے کے حوالے سے متعدد بیانات دے چکے ہیں۔

امریکی ریاست پنسلوانیا کے جج نے بھی ٹرمپ کے صدارتی انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ ٹرمپ کی ٹیم نے ریاست پنسلوانیا میں پوسٹل ووٹوں کے حوالے سے جو قانونی نکات پیش کیے وہ میرٹ کے بغیر اور افواہوں پر مبنی ہیں۔

واضح رہے ریاست پنسلوانیا میں جو بائیڈن 80 ہزار ووٹوں کی برتری کیساتھ فاتح قرار پائے ۔
https://taghribnews.com/vdcdks0osyt0jf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ