تاریخ شائع کریں2020 23 November گھنٹہ 21:08
خبر کا کوڈ : 483151

نتن یاہو کی بن سلمان سے ملاقات

پانچ گھنٹے پر محیط اسرائیل اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کی ملاقات تبوک کے شہر نیوم میں ہوئی۔ اس سے کئی گھنٹے قبل امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ولی عہد سے ملاقات میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے
نتن یاہو کی بن سلمان سے ملاقات
غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو، موساد کے چیف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو ملک کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن کے ہمراہ غیر اعلانیہ طور پر سعودی عرب پہنچے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

صیہونی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا اس غیر اعلانیہ ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھے جو اس وقت یورپ اور مشرق وسطیٰ کے 8 ممالک کے دورے پر ہیں۔

پانچ گھنٹے پر محیط اسرائیل اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کی ملاقات تبوک کے شہر نیوم میں ہوئی۔ اس سے کئی گھنٹے قبل امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ولی عہد سے ملاقات میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

پروازوں کا ڈیٹا رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24 ڈاٹ کام‘ پر تل ابیب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی جیٹ طیارے گلف اسٹریم IV کی  5 بجکر 40 منٹ پر پرواز بھرنے اور سعودی شہر نیوم میں لینڈنگ اور 5 گھنٹے بعد اسی راستے سے تل ابیب واپسی کا ڈیٹا موجود ہے۔

صیہونی وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کے حوالے سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ تردیدی بیان جاری کرچکے ہیں تاہم اسرائیل اور امریکا کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbsfba8rhbw8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ