تاریخ شائع کریں2020 23 November گھنٹہ 11:14
خبر کا کوڈ : 483090

بلوچستان: شادی کی تقریب میں دھماکے 14 بچے جاں بحق

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی
بلوچستان: شادی کی تقریب میں دھماکے 14 بچے جاں بحق
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

8 نومبر کو کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک کم سن بچوں سمیت 33 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بلوچستان میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو ملتان میں نشتر اسپتال کے برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک ایک کرکے 13 بچے جانبر نہ ہوسکے اور آج ایک اور زخمی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے نتیجے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ملتان برن سینٹر میں مزید 4 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdns0ozyt0jz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ