تاریخ شائع کریں2020 23 November گھنٹہ 11:11
خبر کا کوڈ : 483089

یاست و سیاست میں ہر جگہ نعرہ لبیک یارسول اللہﷺ لگائیں گے

تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر حافظ سعد رضوی نے کہا ہے حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تحریک لبیک بھی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی تاہم معاون خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی نے تحریک لبیک کو معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے
یاست و سیاست میں ہر جگہ نعرہ لبیک یارسول اللہﷺ لگائیں گے
تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر حافظ سعد رضوی نے کہا ہے حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تحریک لبیک بھی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی تاہم معاون خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی نے تحریک لبیک کو معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک لبیک کے نومنتخب امیر اور علامہ خادم حسین رضوی کے بڑے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک کی مرکزی شوری کے ممبران کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا امید ہے کہ حکومت اس پرعمل کرے گی لیکن اگر حکومت اس معاہدے سے روگردانی کرتی ہے تو پھر ہم بھی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ایسی صورت میں مرکزی مجلس شوری کا اجلاس بلا کر فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کی قیادت کے ساتھ حکومت نے جو معاہدہ کیا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔
 
دریں اثنا خادم حسین رضوی کی رسم قل جامعہ مسجد داتا دربار میں ادا کردی گئی جس میں علما کرام مشائخ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رسم قل میں ملک بھر سے سیکڑوں عقیدت مند بھی شریک ہوئے۔
 
اس موقع پرسعد رضوی کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتا ہوں ناموس رسالت کے تحفظ اور ختم نبوت کی پاسبانی اور دین کو غالب کریں گے، جہاں کارکن کا پسینہ گرے گا وہاں رہنماﺅں کا خون لڑے گا، ہر جانب سے اسلام اور ناموس رسالت و پاکستان کی طرف آنے والے تیروں کو سینوں پر لیں گے، ریاست و سیاست میں ہر جگہ ایک ہی نعرہ لبیک یارسول اللہﷺ لگائیں گے۔
 
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ میں شہادت دیتا ہوں کہ پاسبان ختم نبوت نے پیمان وفا باندھا تھا اور آخری سانس تک باندھا، علامہ خادم حسین رضوی دنیاوی رشتے سے میرے کچھ نہیں تھے لیکن روحانی طور پر سب کچھ تھے، میں تحریک لبیک کا رکن نہیں رہا لیکن ان کے ساتھ رہا، علامہ خادم رضوی نے اپنے آپ کو حسینیتؓ کے کردار میں ڈھالا، خادم رضوی نے جو شعلے محمد مصطفیﷺ کی محبت کے جگائے ہیں وہ وگوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbwfba9rhbwgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ